• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابی پیرزادہ کی مریم نواز کی پینٹنگ رہنما سیاستدان کو خریدنے کی پیشکش

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابقہ گلو کارہ رابی پیرزادہ نے مریم نواز کی خوبصورت پینٹنگ بنا کر اسے مریم نواز کو ہی خریدنے کی پیشکش کردی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رابی پیر زادہ نے مریم نواز کی پینٹنگ بنائی اور ساتھ ہی پیغام لکھا مریم نواز صاحبہ میں کچھ غریب خاندانوں کی کفالت کرتی ہوں، ان میں اسپیشل بچے بھی شامل ہیں، میں اپنی محنت سے جو پینٹنگ بناتی ہوں اسکو لوگوں کی فلاح پر خرچ کرتی ہوں، کورونا کی وجہ سے لوگ بہت تکلیف میں ہیں، آپ کی یہ پینٹنگ میں نے دن رات کی محنت سے بنائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اور یقین جانیں اس سے بہتر پینٹنگ کوئی نہیں بنا سکتا، امید ہے آپ اپنی پاکستان کے ٹیلینٹ کو مایوس نہیں کریں گی۔ اس ٹوئٹ پر مریم نواز کے خلاف تنقید بھی ہوئی جس کا جواب دیتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ میرے جو بہن بھائی مریم صاحبہ کی تصویر بنانے پر اعتراض کر رہے ہیں، وہ یا تو یہاں آکر ان سب خاندانوں اور سپیشل بندوں کی مدد کریں، یا اپنا مشورہ اپنے پاس رکھیں، اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں غریبوں کیلیے بھیک مانگ رہی ہوں تو ایسے ہی سہی، اس پینٹنگ کا ایک روپیہ بھی میری ذات پر حرام ہے۔
تازہ ترین