• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم دفاع، گلگت اور استور میں اہم شاہراہیں فوجی شہداءاور غازیوں کے ناموں سے منسوب

گلگت(اے پی پی ) یوم دفاع کے موقع پر گلگت اور استور میں اہم شاہراہوں اور سڑکوں کو پاک فوج کے شہداءاور غازیوں کے ناموں سے منسوب کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب میں فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل احسان محمود خان، غازیوں اور شہداءکے ورثاء نے خصوصی شرکت کی۔ گلگت میں تین سڑکیں کرنل احسان علی ستارہ جرات روڑ، گروپ کیپٹن شاہ خان ستارہ جرات روڑ اور لیفٹینٹ اظہر عباس شہید کے ناموں سے منسوب کی گئی ہیں جبکہ ضلع استور میں سطح سمندر سے 13808 فٹ بلندی پر واقع برزل ٹاپ اور چلم چوکی میں الگ الگ تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل احسان محمود خان، ڈپٹی کمشنر استور کمال خان اور میجر عبدالوہاب شہید کے بھائی محبت اللّٰہ نے شرکت کی۔ برزل تا شخمہ روڈ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر ، چلم تا برزل روڈ میجر عبدالوہاب شہید ستارہ جرات اور برزل تک منی مرگ بریگیڈئیر فیصل قادر شہید کے نام سے منسوب کرنے کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا گیا۔

تازہ ترین