• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا کراچی میں بچی سے زیادتی و قتل کی مذمت

پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کراچی میں بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعے پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ایسے بھیڑیوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، عیسی نگری میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق

انہوں نے متاثرہ خاندان سے دکھ، افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کے تدارک کے لیے زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایسے واقعات کے تدارک کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ معاشرے سے ایسے درندوں کی صفائی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کی کچرا کنڈی سے 5 سالہ بچی مردہ حالت میں ملی تھی، جس کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔

تازہ ترین