• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین فٹبال کے فروغ کے لیے گلگت بلتستان میں ویمن فٹبالرز کوچنگ کلینکس

ملک میں خواتین فٹبال کے فروغ کے لیے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے گلگت بلتستان میں ویمن فٹبالرز کوچنگ کلینک کا انعقاد کیا۔ مختلف مقامات پر دو روز تک جاری رہنے والے ان کلینکس میں ڈیڑھ سو سے زائد فٹبالرز نے شرکت کی۔

پی ایف ایف کے مطابق چار اور پانچ ستمبر کو گلگت کے مختلف مقامات پر کلینکس کی نگرانی پی ایف ایف کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر ڈینیل لیمونیس نے کی۔

ان کلینکس میں 150 سے زیادہ نوجوان خواتین فٹبالرز نے حصہ لیا۔

فٹبالرز کا کہنا تھا کہ پی ایف ایف کا یہ قدم ان کے لیے حوصلہ افزا ہے اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔

کلینکس کے دوران لیمونیس نے پلیئرز کو بنیادی فٹبال ٹریننگ دی۔

لیمونیس کا کہنا تھا کہ ان کلینکس کے ذریعے گلگت بلتستان کی خواتین فٹبالرز کی گراس روٹس ڈیولپمنٹ کی جانب کام کا آغاز ہوا ہے۔

تازہ ترین