اسلام آباد( مہتاب حیدر)گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ کراچی کی لمبائی27.45کلو میٹر ہوگی،یہ لائن KESC پاور ہاؤس چورنگی سےسنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کراچی تک جائےگی،اس میں 35 اسٹیشن ہوں گے۔ انفراسٹرکچر کی لاگت 24.60ارب روپے ہے۔ آپریشن کی لاگت جس میں بسوں اور آئی ٹی ایس کی خریداری شامل ہے 11 ارب روپے ہے۔ انفراسٹرکچر اور آپریشنلائزیشن دونوں کےاخراجات وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی کے ذریعے فراہم کرےگی، یہ منصوبہ رواں مالی میں مکمل کیاجائےگا۔کراچی سرکلر ریلوے (KCR)کامنصوبہ 3 سو ارب روپےکاہے،اس کی لمبائی 43 کلومیٹر ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے کے سی آر پرعمل درآمد کاکام پاکستان ریلوے کو تفویض کیاہے۔