معروف بھارتی اداکار عامر خان کے بھائی فیصل خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے اہلِ خانہ نے جان بوجھ کر انہیں ادویات دیں اور انہیں ایک سال تک گھر میں قید رکھا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عامر خان کے بھائی فیصل خان نے اپنے اہلِ خانہ سے متعلق ہوشربا انکشافات کر ڈالے۔
اداکار فیصل خان کا کہنا تھا کہ ان کے اہلِ خانہ نے ایک سال تک انہیں ادویات دیں اور انہیں گھر میں قید رکھا۔
اپنے حالیہ انٹریو میں فیصل خان نے بتایا کہ یہ سب اس کے بعد ہوا جب اہلِ خانہ نے ان سے دستخطی حقوق واپس لینے کا مطالبہ کیا، پھر فیصلہ کیا کہ اپنے لیے خود کھڑے ہوں گے اور عدالت جائیں گے۔
فیصل خان نے 13 سال قبل شائع خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک تھے۔
واضح رہے کہ 2007 میں شائع رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ فیصل ذہنی پریشانی اور دباؤ کا شکار ہوگئے ہیں۔
تاہم اداکار کا کہنا ہے کہ اگر وہ رپورٹس سچ ہوتیں تو وہ کبھی فلم ہینڈل نہیں کر سکتے تھے۔
سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی سے متعلق فیصل خان نے کہا کہ اگر کوئی شخص دہری شخصیت کا مالک ہوتا ہے تو وہ اچھی اداکاری نہیں کرسکتا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سشانت سنگھ راجپوت نے تو اپنی موت تک بہترین فلمیں دی ہیں۔
اداکار فیصل خان نے کہا کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت اب بھی ایک معمہ ہے۔