• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کی سربراہی اعزاز ہی نہیں چیلنج بھی ہے، انعام غنی

نئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی سربراہی صرف اعزاز ہی نہیں چیلنج کی بھی بات ہے۔

ان خیالات کا اظہار نئے آئی جی پنجاب انعام غنی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ بطور آئی جی پنجاب چار ترجیحات مدِ نظر رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنانا اور بروقت ایف آئی آر ترجیح ہوگی جبکہ پولیس کے رویے میں بہتری اور بہتر پولیسنگ ترجیحات میں شامل ہے۔

انعام غنی کا کہنا تھا کہ حکومت پالیسی بناتی اور انتظامیہ عملدرآمد کرتی ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں پر موثر عمل درآمد یقینی بنانے کی کوشش کروں گا۔


ان کا کہنا تھا کہ پولیس اسٹاف کالج میں بطور انسٹرکٹر خدامات سرانجام دے چکا ہوں۔

نئے آئی جی پنجاب نے یہ بھی کہا کہ حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کی باریکیوں سے آگاہ ہوں۔

تازہ ترین