• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کی تبدیلی: وزیراعظم نے کابینہ کو وجہ بتائی


وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں آئی جی تبدیلی پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں عمران خان نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو ہٹانے کی وجہ کابینہ کو بتائی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو کابینہ کو بتایا کہ آئی جی پنجاب کی اور بھی کئی شکایات تھیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان نے رائے دی کہ آئی جی پولیس کی نیت ٹھیک ہوسکتی ہے، ڈیلیور کرنا ضروری تھا۔

کابینہ ارکان نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کی حیثیت سے شعیب دستگیر کو وزیراعلیٰ کے اختیار سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے تھا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان نے یہ بھی کہا کہ بطور پولیس افسر آئی جی کو وزیراعلیٰ کے احکامات کی تعمیل کرنا ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کو بتایا گیا کہ انعام غنی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے، وہ اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے عہدے پر کام کررہے تھے۔

تازہ ترین