لاہور(آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کے اہلخانہ ایک ہی پرواز سے لاہور سے لندن روانہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 757 میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بزنس کلاس کی سیٹ ( آئی اے ) جبکہ عمران خان کی سیٹ ( آئی ایچ ) ایک ہی لائن میں دو سیٹوں کا فاصلہ تھا وزیراعلیٰ شہباز شریف کی اہلیہ اور دو بیٹیاں بھی اس پرواز سے لندن گئیں ۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپنی اہلیہ کے علاج کیلئے لندن میں دو گھنٹے قیام کے بعد پھر جرمنی جائینگے جبکہ عمران خان کے ہمراہ جہانگیر ترین ، علیم خان اور پرنسپل سیکرٹری عون چوہدری بھی لندن روانہ ہوئے عمران خان لندن میں مختلف تقریبات سمیت نواز شریف کیخلاف پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی کی قیادت بھی کرینگے ۔