واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکہ کے صدارتی انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کی نامزدگی کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہونے کے بعد 29 ستمبر سے نئے مرحلے کا آغاز پہلے صدارتی مباحثے سے ہو رہا ہے۔تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے ری پبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ اپنے ڈیموکریٹک حریف اور سابق نائب صدر جو بائیڈن سے ہے۔دونوں امیدوارں کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ 29 ستمبر کو ہو گا۔ اس سے قبل دونوں امیدواروں نے حالیہ ہفتے کے دوران ریاست وسکانسن، پنسلوانیا اور نارتھ کیرولائنا کے دوروں میں اپنے ابتدائی دلائل پیش کیے۔صدر ٹرمپ اور جو بائیڈن میں دوسرا مباحثہ سات اکتوبر اور تیسرا مباحثہ 15 اکتوبر کو ہو گا۔