• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق سے اپنا حق چھین کر رہیں گے، بلاول بھٹو زرداری

وفاق سے اپنا حق چھین کر رہیں گے، بلاول بھٹو زرداری 


ڈگری ‘میرپورخاص‘جھڈو(نامہ نگاران ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں پی ٹی آئی سے مددکی کوئی امید نہیں ‘وفاق سے اپنا حق چھین کر رہیں گے ‘ عوام کے حقوق کی خاطر لڑنا پڑا تو لڑوں گا۔کوٹ غلام محمد سے نامہ نگار کے مطابق کاچھیلو موڑ پر ایک اجتماع سے مختصر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ این ایف سی کی رقم ہمیں وفاق سے دلائی جائےتاکہ اسے تباہ حال اسٹرکچر کی بحالی کے لئے استعمال کیا جاسکے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم بارش متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ایک ہفتے تک میرپورخاص میں ہی رہوں گا‘سندھ کے حقوق اور بارش متاثرین کی امداد کے لئے میں وفاق سے بھی لڑوں گا۔نامہ نگارکے مطابق بلاول بھٹوسیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے جھڈو میں روشن آباد کے قریب مین سیم نالے پر پہنچے جہاں انہوں نے کارکنوں سے مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں متاثرین کی ہرممکن مدد کریں گے‘پارٹی چیئرمین کے دورے کی وجہ سے پولیس نے سخت سکیورٹی کر رکھی تھی، جھڈو مٹھی ہائی وے پر پولیس موبائلیں اور رکاوٹیں کھڑی کر کے دو طرفہ ٹریفک روکی گئی اور پولیس اہلکار مسافروں کے ساتھ بدتمیزی بھی کرتے رہے۔نامہ نگارکے مطابق ڈگری سب ڈویژن کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران مختلف مقامات پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں وہ متاثرین بارش کے ساتھ ہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے کسی قسم کی کوئی امداد نہیں کی جارہی ہے۔سندھ کے ساتھ وفاق کا کوئی تعاون نہیں ہے‘ ہم وفاق سے اپنا حصہ لے کر رہیں گےبلکہ چھین کر رہیں گے۔بلاول نے نوکوٹ قلعہ پر واقع متاثرہ کیمپ کا دورہ بھی کیا۔

تازہ ترین