• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ،نیب کو سابق ڈی آر او کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور ہائیکورٹ نے سابق ڈی آراو پشاور کےخلاف اثاثہ جات کیس میں دائر رٹ پرنیب خیبرپختونخوا کو چارماہ کے اندر ریفرنس دائر کرنے جبکہ انہیں بے جا تنگ نہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے، یہ احکامات دورکنی بنچ نے دانیال اسد چمکنی ایڈووکیٹ کی وساطت سے غزالہ ریاض کی رٹ پر جاری کئے گئے۔دوران سماعت درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق ڈی آراو ریاض خٹک کےخلاف 2011میں آمدن سے زائد68لاکھ کے اثاثے بنانےکاالزام عائد کیا گیا،انہوں نے 23لاکھ واپس کردیئے جبکہ دومزید انسٹالمنٹ جمع نہ کرنے پرانہیں نوٹس جاری کیاگیا ۔نیب کا یہ اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کیاگیا کہ نیب کے پاس برآمدگی کا اختیار نہیں۔ 2017میں عدالت عالیہ نے نیب کا نوٹس کالعدم قراردے دیا جسکے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیاگیا۔

تازہ ترین