• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروگریسیو تھاٹس یورپی یونین برسلز کے بینر تلے جالب چئیر کا قیام

ترقی پسند اردو ادب بالخصوص اردو شاعری کے فروغ کے لیے پروگریسیو تھاٹس یورپی یونین برسلز کے بینر تلے جالب چئیر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

جالب چئیر کے چئیر مین سیف اللّٰہ سیفی، صدر ملک محمد اجمل اور جنرل سیکرٹری عمر میمن مقرر ہوئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پروگریسیو تھاٹس کے بینر تلے عاصمہ جہانگیر چئیر بھی قائم کی جاچکی ہے۔ چئیرمین سیف اللّٰہ سیفی نے جالب چئیر کے مقاصد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ عوامی شاعر حبیب جالب کے ادبی ورثے کو نہ صرف برصغیر کے نوجوانوں بلکہ پوری دنیا کے غیر اردو بولنے والے لوگوں تک بھی پہنچانا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ نسل کی اکثریت جالب صاحب سے ناواقف ہے۔ اس میں ان نوجوانوں کا کوئی قصور نہیں کیوں کہ کسی بھی سطح پر سنجیدگی سے جالب کے کام کو عوام تک پہنچانے کی کوشش ہی نہیں کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جالب کی شخصیت، ان کی انسانی حقوق اور جمہوری جدوجہد کے سلسلے میں قربانیوں، قید و بند کی صعوبتوں اور ان کے ادبی کام کو اجاگر کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

جالب چئیر کے ذریعے نوجوانوں کو ادب کی جانب راغب کرنے کے ساتھ ساتھ اردو کے فروغ کے لیے بھی کام کریں گے۔ اس سلسلے میں مختلف ورچوئل اور ایکچیول سیمینارز اور ادبی نشستیں بھی منعقد کی جائیں گی۔

تازہ ترین