وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی موٹر ویز پولیس کلیم امام نے کہا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے کی ابھی تعمیر ہوئی ہے، لاہور سیالکوٹ موٹر وے فی الحال ان کے کنٹرول میں نہیں۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر گاڑی بند ہونے پر 2 ملزمان نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور لوٹ مار بھی کی تھی۔ گاڑی بند ہونے کے بعد موٹر وے پولیس اطلاع کے باوجود نہیں پہنچی تھی۔