• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز اشتہاری قرار دیئے جانے کے خود ذمہ دار ہیں، زرداری

نواز اشتہاری قرار دیئے جانے کے خود ذمہ دار ہیں، زرداری 


اسلام آباد (جنگ نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم پہلے بھی سرخرو ہوتے رہے اب بھی ہونگے، نواز شریف اشتہاری قرار دیئے جانے کے ذمہ دار خود ہیں، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔

وہ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ 

صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ آپ پر فرد جرم عائد ہوچکی کیا کہیں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا اس سے پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے، ہم پہلے بھی سرخرو ہوتے رہے اب بھی ہوں گے۔ 

صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ شہباز شریف کہتے تھے آپ کو سڑک پر گھسیٹیں گے ؟ جس پر سابق صدر نے کہا سیاست میں کبھی کچھ اور کبھی کچھ ہوتا ہے۔ 

نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق بھی صحافی نے سوال کیا، جس پر آصف زرداری نے کہا نواز شریف اپنے ذمہ دار خود ہیں، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔

تازہ ترین