اسلام آباد(آئی این پی ) میگا منی لانڈرنگ کیس اور پارک لین ضمنی ریفرنس میں سابق صدرآصف زرداری پرفرد جرم 17 ستمبرتک موخرکردی گئی ۔ بدھ کو اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس پرسماعت کی۔ سماعت کے دوران سابق صدر آصف زرداری اورفریال تالپور عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ملزم مصطفی ذوالقرنین اوربعض وکلا کو عدالت میں نہیں آنے دیا جا رہا جس پر جج اعظم خان نے کہا کہ جن لوگوں کی لسٹ فراہم کی گئی ہے کیا انہیں بھی نہیں آنے نہیں دے رہے جس پروکیل نے کہا کہ ایڈمنسٹریشن کی نااہلی ہے۔ اسی دوران آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کو خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میگا منی لانڈرنگ کیس کا ضمنی ریفرنس خارج کرکے بری کیا جائے۔