• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ، پشاور ، اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن چکے ، وزیراعظم توجہ دیں،تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو’’ جیو پاکستان ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 21 سال اپوزیشن میں رہ کر بھی کچھ نہیں سیکھا،ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ جلد نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے،صدر پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا کہ کورونا ایس او پیز سرکاری و نجی اسکولوں کے لئے برابر اہم ہیں۔تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیرکوعہدے سے ہٹانے پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ طاقت ورعہدوں پر چھوٹے افراد براجمان ہوں تو بیوروکریسی من مانی کرتی ہے اورعوام مایوس ہوتے ہیں ۔پی ٹی آئی کا ہوم ورک نہیں تھا ،دوبرس بعد ارباب شہزاد اور عشرت حسین سے اصلاحات کا ٹاسک لے کر شفقت محمود کو دے دیا گیا ہے ،پی ٹی آئی نے21سال اپوزیشن میں رہ کر بھی کچھ نہیں سیکھا ۔ناصر درانی کی اشتہار کاری کی گئی ،انہیں پنجاب میں لایاگیا اورپھر وہ مایوس ہوکر گھر چلے گئے۔وزیراعظم پاکستان اپنے ٹوئیٹ کے ذریعے ایس ایچ او قصور کی تعیناتی کرے ،سانحہ ساہیوال پر جو کچھ نہ کرسکے ،پورے پنجاب کے معاملات جو وزیراعظم خود دیکھے وہ وزیراعظم پورے ملک کو کیسے چلاسکے گا ۔وزیراعظم عمران خان پنجاب خود چلارہے ہیں ۔وزیراعظم اہل شخصیات کو ذمے داریاں دیں ،لاہور ،پشاور اسلام آباد جرائم کے گڑھ بن چکے ہیں ۔عمران خان بنیادی اصلاحات پر توجہ دیں اور اہل لوگوں کو عہدے دیں ،بیوروکریسی کام کرنے نہیں دیتی تو حکومت چھوڑدیں۔

تازہ ترین