• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کا بین الافغان مذاکرات ہفتے سے شروع کرنے کا اعلان

افغان حکومت کی جانب سے چھ اہم طالبان قیدیوں کی رہائی کے بعد طالبان نے بین الافغان مذاکرات ہفتے سے شروع کرنے کا اعلان کردیا، مذاکرات کی میزبانی قطر کرے گا، افغان حکومت کا وفد آج دوحا کے لیے روانہ ہوگا۔

طالبان کا کہنا ہے کہ وہ 12 ستمبر سے شروع ہونے والے بین الافغان مذاکرات کی افتتاحی تقریب میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

افغان صدارتی دفتر سے جاری بیان میں حکومتی وفد کے آج دوحا روانہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ وفد میں اعلیٰ قومی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللّٰہ عبداللّٰہ، قائم مقام وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر، عبدالسلام رحیمی اور وزیر مملکت برائے امن سید سعادت منصور نادری شامل ہیں۔

طالبان بھی مولوی عبدالحکیم کی قیادت میں اکیس رکنی وفد کا اعلان کر چکے ہیں۔

تازہ ترین