• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کورونا کے 92 ہزار نئے مریض سامنے آگئے

بھارت میں مزید 92 ہزار سے زائد کورونا مریض سامنے آ گئے جبکہ مزید ایک ہزار 186 ہلاکتوں کے بعد کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 76ہزار سے زائد ہو گئی۔

پرو میں کورونا مریضوں کی تعداد سات لاکھ سے زائد ہو گئی، امریکا، بھارت، برازیل اور روس کے بعد دنیا بھر میں پرو پانچویں نمبر پر پہنچ چکا۔

اسپین میں مزید 10 ہزار، فرانس میں 9 ہزار اور انگلینڈ میں مزید 3 ہزار مریض سامنے آ گئے۔

دنیا بھر میں 2 کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 9 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد عالمی وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین