لاہور ،نارووال(نمائندہ خصوصی،نمائندہ جنگ) لاہور (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی سے عوام کی عزت بھی محفوظ نہیں،خاتون سےزیادتی اور ڈکیتی کےمجرموں کو48گھنٹوں کےاندرگرفتارکیاجائے ۔
حکمرانوں کی نااہلی سے عوام کی عزت بھی محفوظ نہیں ۔ وزیراعظم جواب دیں بڑھتی ہوئی اخلاقی بے راہ روی اور زیادتی کے کیسز میں اضافے کا ذمہ دار کون ہے؟۔
حکومت نے احتساب کو تماشا بنادیاہے ۔ وزیراعظم خود کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں نہ اپنے ارد گرد موجود لوگوں کا محاسبہ کرتے ہیں ۔ وزیراعظم خود کہتے ہیں کہ ان کے ارد گرد مافیاز موجود ہیں مگر یہ نہیں بتاتے کہ ان مافیاز کو وہ اپنے قریب بیٹھنے کا موقع کیوں دیتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر سید سیف اللہ خالد گیلانی چیئرمین پاکستان مشائخ کونسل کے ہمراہ مرکزی سیکرٹریٹ مشائخ پاکستان و آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ نارووال کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔