• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماتحت عدلیہ شجرکاری مہم کو یقینی بنائے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبہ بھر کی عدالتوں میں مون سون شجرکاری مہم 2020کا آغاز ہوگیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے صوبہ بھر کی ضلعی و تحصیل عدالتوں کو شجرکاری کی ہدایات جاری کردی ہیں کہا گیا ہے کہ تمام سیشن ججز اپنے اضلاع میں 14سے 16ستمبر تک شجرکاری مہم کو یقینی بنائیں عدالتوں کے احاطے میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں۔ملتان کے نئے جوڈیشل کمپلیکس میں مزید ایک لاکھ پودے لگانے کی گنجائش بھی موجود ہے۔
تازہ ترین