• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکا میں جنگلاتی آگ بے قابو ہوگئی، کیلی فورنیا، آریگون، واشنگٹن کےجنگلات میں لگی آگ سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیاکےمطابق فائر فائٹرز کو گذشتہ روز شمالی کیلی فورنیا سے 7لاشیں ملیں جس کے بعد کیلی فورنیا میں اموات کی تعداد 10 ہوگئی ہے جب کہ واشنگٹن اسٹیٹ اور آریگون میں جنگلاتی آگ سےاموات کی تعداد5ہوگئی ہے۔

امریکی ریاست آریگون میں تقریبا5لاکھ افراد کومحفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، آگ پر قابو پانے کیلئے امریکا بھر سے فائر فائٹرز طلب کر لئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کی 12مغربی ریاستوں میں 100 سے زائد مقامات پر جنگلاتی آگ لگی ہے، جس سے 4 اعشاریہ 3 ملین ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

تازہ ترین