• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکثرو بیشتر افراد چہرے، ہاتھ بازؤں کے مقابلے میں پاؤں کی دیکھ بھال پر توجہ نہیں دیتے جبکہ پاؤں کی مساج سے صحت اور دیکھ بھال سے شخصیت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

اپنی شخصیت کو نکھارنے کے لیے جہاں چہرے، گردن، ہاتھ اور بازؤں کی دیکھ بھال اور کلینزنگ کی جاتی ہے اسی طرح اتنا ہی وقت اور توجہ پاؤں کے لیے بھی ضروری ہے، پاؤں کو روزانہ کی روٹین میں سب سے زیادہ نظر انداز کیا جاتا ہے جو کہ صحت اور متوازن شخصیت دونوں کے لیے مفید نہیں ہے ۔

روزانہ کی بنیاد پر صفائی نہ ہونے اور موسچرائز نہ کرنے کی صورت میں پاؤں کی جِلد کالی اور کُھردری ہو جاتی ہے، روزانہ اگر 5 سے 15 منٹ کا وقت نکال کر ان کی دیکھ بھال کر لی جائے تو پاؤں کی جِلد نرم اور رنگت میں نکھار سمیت شخصیت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔

پاؤں کی دیکھ بھال اور خوبصورتی بڑھانے کے لیے اسکرب کرنا نہایت لازمی ہے، اسکرب کے چند فوائد مندرجہ ذیل ہیں:

پاؤں پر اسکرب کرنے سے مردہ خلیات ’ڈیڈ اسکن سیلز‘ کا خاتمہ ہوتا جس کے نتیجے میں پھٹی ہوئی ایڑیا ں بھی جَلد ٹھیک ہو جاتی ہیں ۔

پاؤں پر اسکرب کرنے سے خون کے بہاؤ میں اضافہ ہوتا ہے، پاؤں کی سوجن، پٹھوں کی اکراہٹ اور کھنچاؤ کم ہوتا ہے، پاؤں کو پر سکون رہنے میں مدد ملتی ہے ۔

پاؤں کی روزانہ صفائی اور دیکھ بھال سے پاؤں فنگس ، انفیکشن سے بچ جاتے ہیں ۔

پاؤں کے مساج کے لیے پارلر جانا ضروری نہیں، گھر میں رہتے ہوئے ہی اسکرب بنا کر مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں، مندرجہ ذیل ہیں چند گھریلو ٹوٹکے جن کے نتائج دیکھ کر آپ خود بھی حیران ہو جائیں گے ۔

پاؤں کا مساج اور اسکرب کرنے کے لیے 2 چائے کے چمچ چینی لیں اور اب اس میں حسب ضرورت زیتون کا تیل ملائیں اور 7 سے 15 منٹ تک پاؤں کا مساج کریں اور 10 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، بعد میں نیم گرم پانی سے پاؤں کو دھو لیں ۔

پاؤں کا اسکرب بنانے کے لیے چینی کے ساتھ کسی بھی تیل کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پاؤں کی رنگت نکھارنے کے لیے چاولوں کو پیس کر اب اس میں شہد اور بادام کا تیل ملا لیں ، اور اب اس اسکرب سے مساج کریں۔

تھکاوٹ محسوس ہو تو پاؤں کو 20 منٹ تک نیم گرم پانی میں تھوڑا نمک ملا کر ڈبو کر پر سکون ہو کر بیٹھ جائیں، اس سے تھکاوٹ ختم ہو جائے گی ۔

تازہ ترین