• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کے متلاشی پانڈے کی انفراریڈ تصویر


شمالی چین میں انفرا ریڈ کیمرے نے پانی کی تلاش میں نکلے پانڈے کی انفراریڈ تصویر سامنے آئی ہیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پانڈا جنگل میں پانی کی تلاش میں ادھر ادھر گھومتا نظر آرہا ہے۔

تصویر میں پانڈا زمین سے نکلتے چشمے سے آرام آرام سے پانی پی رہا ہے اور کچھ دیر پانی پینے کے بعد اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوجاتا ہے۔

ایک سر وے کے مطابق 1970 کے بعد سے چین میں پانڈوں کی آبادی میں مسلسل کمی ہورہی ہے، جبکہ شمالی و جنوبی چین میں پانڈوں کی تعداد 49 بتائی جارہی ہے۔

انفرا ریڈ کیمرے سے چین کے مختلف علاقوں میں دیگر جانوروں کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں، جس میں کالے ریچھ، بھاگڑ بلے اور بندروں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

تازہ ترین