صوابی( نمائندہ جنگ ) ڈسٹرکٹ یوتھ آفس صوابی نے درشل میں دو روزہ گرافکس ڈیزائننگ ورکشاپ منعقد کی جس میں نوجوانوں نے حصہ لیا ۔ پروگرام کا افتتاح اے ڈی سی فنانس بشیر احمد نے کیا ۔ انہوں نے امور نوجوانان کے ضلعی آفیسر صدام خان کے کام کو سراہا ۔ورکشاپ کے اختتام پر میجر (ر) فدا حسین نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔