• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت کا وزیراعظم عمران خان کے وکلاء کو آخری موقع


لاہور کی سیشن کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی طرف سے دائر ہرجانے کے مقدمہ میں وزیراعظم عمران خان کے وکلاء کو آخری موقع دے دیا ہے۔ سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

لاہور کی سیشن کورٹ نے شہباز شریف کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر ہرجانے کے مقدمے کی سماعت کی۔

سیشن کورٹ کے جج نے کہا کہ وزیراعظم کے وکلا ء کو آخری موقع دیا جارہا ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر دلائل دیں۔

الیکشن سے قبل عمران خان نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ پاناما پر سمجھوتے کے لیے شہباز شریف نے ایک شخص کے ذریعے سے انہیں 10 ارب کی پیشکش کی تھی۔

شہباز شریف نے عمران خان کے اس الزام کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کررکھا ہے، جس کی آج سماعت ہوئی۔

ن لیگی صدر نے اپنے مقدمے میں موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگاکر میری ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

شہباز شریف نے عدالت سےاستدعا کر رکھی کہ وہ عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانہ ادا کرنےکا حکم دے۔

تازہ ترین