• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشن کی چند بوریوں سے مسائل حل نہیں ہونگے، وفاق زرعی ایمرجنسی لگائے ،بلاول بھٹو

میرپورخاص، ڈگری (نامہ نگاران) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں بارش نے تباہی مچاکررکھ دی ہے، سندھ حکومت ہر ممکن مدد کررہی ہے وفاق بھی اپنا کردار ادا کرے، متاثرین میں راشن کے چند بیگ بانٹنے سے مسائل حل نہیں ہونگے،وفاقی حکومت زرعی ایمرجنسی نافذ کرے،سیلاب متاثرین کو وطن کارڈ فراہم کیے جائیں، این ایف سی سے سندھ کو پچھلے سال 116؍ ارب اس سال 200؍ ارب روپے کم ملے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گوٹھ خادم علی شاہ میں ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ2011کی بارشوں میں سابق صدر آصف زرداری نے وطن کارڈ کے ذریعے بارش متاثرین کی مدد کی تھی اس سال بارشیں زیادہ ہوئی ہیں اس لیے وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ بارش سے متاثرین کی مدد کرے، ہم نے وفاق کی توجہ سندھ کی جانب مبذول کروائی ہے اب دیکھنا ہے کہ وفاق سندھ کے عوام کی کیسے مدد کرتا ہے میرپورخاص کی زراعت بارش کے باعث تباہ ہو چکی ہے ہزاروں مویشی مر گئے ہیں 2011میں ہماری حکومت نے دیگر ممالک سے رابطہ کر کے متاثرین کی مدد کی تھی لیکن موجودہ حکومت نے متاثرین کی امداد کیلئے دیگر ممالک سے کوئی رابطہ نہیں کیا اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی میں دیگر ممالک کے قونصلرز سے ملاقات کر کے ان سے متاثرین کی امداد کیلئے بات کی جائے۔
تازہ ترین