سرگودھا(این این آئی) پسند کی 6شادیاں کرنے والی بہن کو 22 سالہ بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کرکے اسے گھر کے کمرے میں ہی دفن کردیا ،پولیس نے آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا،مقتولہ کے بھائی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ بہن بدنامی کا باعث تھی،چھٹی شادی پر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے گاؤں 17 جنوبی ٹانگوں والی کی رہائشی 30سالہ نگہت پروین کے چھٹے شوہر وسیم امجد نے 17اگست کو تھانہ صدر میں اس کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا جس کے بعد پولیس نے نگہت پروین کی تلاش شروع کی تو اس کے موبائل کی آخری کال کی لوکیشن والدین کے گھر پہنچ کر ختم ہوگئی،پولیس کے رابطہ کرنے پر اہل خانہ نے بتایا کہ نگہت دوستوں کے ساتھ اسلام آباد گئی ہوئی ہے۔