• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 17 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 526 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 893 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 481 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 379 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 5 ہزار 673 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 534 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 89 ہزار 429 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 31 ہزار 880 ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 443 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 97 ہزار 679 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 217 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 36 ہزار 942 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 257 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 901 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 178 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، مریم اورنگزیب

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 13 ہزار 483 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 145 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 3 ہزار 196 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 74 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 400 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 65 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 411 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 29 لاکھ 39 ہزار 790 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین