• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت سیریز کیلئے سیاسی معاملات کی بہتری لازمی ہے،چیئرمین PCB


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی سیاسی صورتحال معمول پر آنے کے بعد ہی پاک بھارت کرکٹ کی بحالی پر بات ہو گی ، بات چیت کے لیے دونوں ممالک کے سیاسی معاملات نارمل ہونا ضروری ہیں۔

پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی سیاسی صورتحال معمول پر آنے پر ہی پاک بھارت کرکٹ کی بحالی پر بات ہوگی، دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے حوالے سے بات چیت کا آغاز نہیں ہورہا ۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بات چیت کےلیے دونوں ممالک کے سیاسی معاملات نارمل ہونا ضروری ہیں ، ماضی میں کئی بار سیریز کے حوالے سے بھارت سے بات ہوئی اب معاملہ انہی کے ہاتھ میں ہے ۔

احسان مانی نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق حکومتی مداخلت نہیں ہونی چاہئیے ، اس لیے اب آئی سی سی کو بات کرنی چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارتی بورڈ کے ہاتھ میں کچھ نہیں ، جبکہ پاکستان میں بورڈ حکام کو ایسے ایشو کا سامنا نہیں ۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ وہ بھارتی بورڈ کے صدر سے پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شامل کرنے کی درخواست بھی نہیں کریں گے ۔

تازہ ترین