اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی رہنما پلوشہ خان نے استفسار کیا ہے کہ وزیرِ مواصلات مراد سعید کہاں چھپ گئے ہیں؟
ایک بیان میں پی پی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا کہ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے سانحے کے بعد مراد سعید کا چھپ جانا سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارتِ مواصلات شہریوں کے لیے محفوظ سفر کی ذمے دار ہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ سانحہ موٹر وے کے ملزمان کی عدم گرفتاری تبدیلی سرکار کی نالائقی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی ساری توجہ انتقام اور انتشار تک محدود ہے، ملک کو نالائق ٹولے کے حوالے کردیا گیا ہے۔