• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو جائز حق نہ دیا تو عوام کے ساتھ سڑکوں پر ہونگے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی لاوارث نہیں، کراچی کا بچہ بچہ شہر کا وارث ہے اگر کراچی کو اسکا جائز حق نہیں دیا گیا تو ہم عوام کے ساتھ سڑکوں پر ہونگے، میں اپنے بچوں کو لے کر سب سے آگے چلوں گا۔ تمام مائیں بہنیں اپنے بچوں کے ہمراہ آئیں کسی کی جان اگر گئی تو پہلے میری اور میرے گھر والوں کی جائے گی۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اگر کراچی سے مخلص ہیں تو اس شہر کی گنتی صحیح کرائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلیانِ کورنگی کی گزارش پر امان ٹاورز، کورنگی کراسنگ اور مسجد قباء چوک، ناصر کالونی پر موجود عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین