راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس لائنز کی کانسٹیبل الطاف حسین شہید میس ملک بھرمیں اپنی نوعیت کی منفردپولیس میس بن گئی جہاں راولپنڈی پولیس ملازمین اورباہرسے آنے والے سائلین کیلئے مکمل ائرکنڈیشنڈ ہال میں انتہائی پرسکون اورصاف وشفاف وی آئی پی ماحول مہیاکیا گیا ہے۔ اس سے قبل اس نوعیت کی پولیس میس شاید افسران کے لئے توہولیکن عام ملازمین کے لئے نہیں ہے۔میس میں انتہائی مناسب قیمت میں بہترین معیاری پکوان، چائے، کافی، جوسز، کولڈڈرنکس دستیاب ہیں۔ میس میں مہیاکی گئی اشیائے خوردونوش کی ارزاں قیمتوں کااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ جوکافی کاکپ ملٹی نیشنل فوڈچین میں 270روپے کاہے وہ یہاں محض 30روپے میں دستیاب ہے۔نوپرافٹ نولاس کے اصول پرچلنے والی میس اورکیفے ٹیریامیں بڑے سائزکی ایل سی ڈی بھی لگائی گئی جب کہ خواتین ملازمین کے لئے الگ جگہ مختص کی گئی ہے ۔اسی ہال میں ان کے لئے انڈورگیمزکابھی انتظام کیاگیاہے۔سی پی اوراولپنڈی محمداحسن یونس نے جنگ کوبتایاکہ میس ہال میں پولیس افسروں اور جوانوں کے لئے بہترین سہولیات کی فراہمی کامقصد انتہائی ٹف جاب کرنے والی فورس کوذہنی وجسمانی آسودگی فراہم کرناہے۔