• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسان کو کبھی کبھی صرف پُرامید رہنے کی ضرورت ہوتی ہے: کرینہ کپور

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور کا ماننا ہے کہ انسان کو کبھی کبھی صرف پُرامید رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’بعض اوقات انسان کو  امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے۔‘

View this post on Instagram

Sometimes all you need is a little ray of hope

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@kareenakapoorkhan) on


مداحوں کی جانب سے جہاں اداکارہ کی تصویر کو خوب پسند کیا گیا وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ کو سارہ علی خان پر لگائے گئے منشیات میں ملوث ہونے کے الزامات سے جوڑا ہے۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے اپنے اس پیغام سے سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو پُرامید رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ سشانت خودکشی کیس میں زیر حراست بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی نے انسداد منشیات فورس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو دیے گئے بیان میں کہا کہ سارہ علی خان اور دیگر چند لوگ بھی ڈرگ اسکینڈل میں ملوث تھے۔

ریا چکرورتی کے اس بیان کے سامنے آنے کے ساتھ ہی ٹوئٹر پر سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو تمام مصنوعات کے اشتہارات سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ سارہ علی خان کو تمام اشتہارات سے ہٹایا جائے، ہم اقربا پروری اور منشیات استعمال کرنے والوں سے تنگ آگئے ہیں، اگر چاہتے ہیں کہ ہم آپ کی مصنوعات استعمال کریں تو فوری ایکشن لیں۔

ریا چکرورتی نے بتایا تھا کہ ناصرف وہ بلکہ اداکارہ سارہ علی خان، راکول پریت سنگھ اور سمن کھمباٹا بھی سشانت کے ساتھ مل کر منشیات استعمال کرتے رہے ہیں۔

ریا چکرورتی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 2016 میں فلم کیدار ناتھ کی شوٹنگ کے دوران سشانت سنگھ راجپوت کو منشیات کی لت لگی تھی۔

خیال رہے کہ اس فلم میں سارہ علی خان سشانت کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئی تھیں۔

تازہ ترین