• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری


پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور اُن کے اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کیس کی سماعت احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کی، اس دوران عدالت کی جانب سے شہبازشریف کے اہلخانہ کے احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے پر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

احتساب عدالت کی جانب سے دونوں خواتین کو آیندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔

دوسری جانب منی لانڈرنگ ریفرنس کیس میں شریک ملزم احمد علی اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: منی لانڈرنگ ریفرنس میں بننے والے 110 گواہوں کی فہرست عدالت میں پیش

نیب کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کے بھی وارنٹ گرفتاری وزرات خارجہ کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

تازہ ترین