لاہور (نمائندہ جنگ)احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ شہباز شریف اپنی صاحبزادی جویریہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ حمزہ شہباز کو علالت کے باعث پیش نہیں کیا جا سکا، عدالت نے ملزمان کو منی لانڈرنگ ریفرنس کی کاپیاں ملزمان میں تقسیم کرنے کا حکم دیا ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے رپورٹ عدالت میں پیش کی کہ حمزہ شہباز کو گزشتہ دو روز سے بخار کی شکایت ہے۔