• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول جھگڑا: جج جہانگیر اعوان کا اندراج مقدمہ کیلئے عدالت سے رجوع


اسلام آباد میں پیٹرول پمپ پر ہونے والے جھگڑے پر ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے مقدمہ کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے مقدمہ درج کروانے کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

اپنی درخواست میں انھوں نے موقف اپنایا کہ پولیس کو بیان بھی قلمبند کروادیا مگر مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

انھوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ پولیس نہ ایف آئی آر کا اندراج کر رہی ہے اور نہ ہی معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے اپنے درخواست میں بتایا کہ مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

درخواستگزار کا کہنا تھا کہ گاڑی میں پیٹرول بھروا رہے تھے کہ 2 افراد نے مارنا شروع کر دیا جس کے باعث سر، منہ، آنکھوں، ناک، ہونٹ اور پاؤں پر چوٹیں آئیں۔

ایڈیشنل سیشن جج نے کہا کہ انھوں نے اپنی جان بچانے کے لیے فائر کیا جس پر حملہ آور بھاگ گئے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کی میڈیکو لیگل رپورٹ آنے پر کارروائی ہوگی۔

پولیس نے یہ بھی کہا کہ ایم پی اے عابدہ راجا کے شوہر اور جوڈیشل افسر کا جھگڑا گاڑیوں کی اوور ٹیکنگ پر ہوا تھا۔

تازہ ترین