• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی بار کہہ چکے اسلام آباد میں لاقانونیت ہے، جسٹس اطہر من اللّٰہ


اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا ہے کہ کئی بار کہہ چکے کہ اسلام آباد میں لاقانونیت ہے۔

ایک کیس کی سماعت دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل جج جہانگیر اعوان فائرنگ واقعے سے متعلق ریمارکس دیے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے دیکھا کل ریڈ زون میں کیا ہوا، کل ریڈ زون میں ایک شخص نے فائرنگ کی، ریڈ زون میں لڑائی کے دونوں فریق بااثر ہیں۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے مزید کہا کہ ریاست کی رٹ بھی تو کہیں ہونی چاہیے، ریاست بھی تو کسی چیز کی ذمے داری لے۔

کیس کی سماعت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام بڑے آدمی سمجھوتہ کیوں کرتے ہیں، انہوں نے کبھی نہیں سنا کہ کسی مہذب معاشرے میں ایسے سمجھوتے ہوتے ہیں۔

تازہ ترین