• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مروہ زیادتی و قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل


کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی 5 سالہ مروہ کے کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کردی گئیں۔

دہشت گردی دفعات شامل کیے جانے کے بعد پولیس نے کیس کے ملزم نواز کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس ذرائع کےمطابق نواز کے علاوہ گرفتار دیگر 2 ملزمان کو اے ٹی سی عدالت کے منتظم جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل مروہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی تھی، پولیس نے مزید 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

گرفتار ملزمان میں سے ایک افغان شہری ہے، جس نے پاکستان کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بنا رکھا ہے۔

گرفتار ملزمان میں سے ایک درزی اور دوسرا کچرا چننے والا ہے، جن کے ڈی این اے سیمپل جانچ کے لیے جام شورو لیب بھیج دیے گئےہیں۔

چند روز قبل پولیس حکام نے مروہ قتل کیس کے مرکزی ملزم نواز کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ نواز ہی اصل ملزم ہے، دوران تفتیش جس کے خلاف ثبوت بھی ملے ہیں، جسے باقاعدہ طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین