ملتان، بہاولپور،ہری پور،راولپنڈی(سٹاف رپورٹر، سٹی رپورٹر،ایجنسیاں) ہری پورٗ ملتان اوراڈیالہ سینٹرل جیل میں قتل کے تین مجرمان کو تختہ دارپرلٹکا دیا گیا،اطلاعات کے مطابق ہری پور سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم امتیاز احمد کو تحتہ دارپرلٹکا دیا گیا، مجرم نے 2005 میں دوران ڈکیتی ایک شخص کو قتل کیا تھا ٗہری پورمیں سزائے موت کے ایک قیدی ہمایوں کی سزا اپنے اہل خانہ سے صلح کے باعث معاف کردی گئی جس نے 2005 میں اپنے باپ کوقتل کیا تھا،دوسری جانب اڈیالہ سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم محمد جاوید کو پھانسی دے دی گئی، مجرم محمد جاویدکیخلاف جہلم میں 2010 کوقتل کا مقدمہ درج ہوا تھا، سنٹرل جیل ملتان میں سزائے موت کے قیدی اللہ ڈتہ ولد خادم حسین کو گزشتہ روز صبح 5 بجے پھانسی دے دی گئی، کوٹلی نجابت شجاع آباد سےتعلق رکھنے والے مجرم اللہ ڈتہ نے لین دین کے تنازع پر 1996ء میں اندھا دھند فائرنگ کرکے شوکت حسین ولد نور محمد کو قتل کر دیا تھا، مجرم کی رحم کی تمام اپیلیں خارج ہو گئی تھیں،سزائےموت پانے والے اللہ ڈتہ کی لاش اس کےچچا نے وصول کی،قریبی رشتہ داروں کےمطابق مدعی پارٹی سےصلح کی بہت کوششیں کیں گئی تاہم معافی نہ مل سکی ،سینٹرل جیل بہاولپور میں 19اپریل کو مقدمہ قتل میں سزائے مو ت پا نے والے مجرم علی شیر کو پھانسی دی جا ئے گی، واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پنجاب اورسندھ میں کی مختلف جیلوں میں 4 مجرموں کوتختہ دارپرلٹکا دیا گیا تھا۔