• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنزانیہ کے اسکول میں آگ لگنے سے 10 طلبا جاں بحق، 7 زخمی

تنزانیہ کے بورڈنگ اسکول میں آگ لگنے سے 10 طلبا جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق شمالی علاقے کے گاؤں میں بنے بورڈنگ اسکول میں جس وقت آگ لگی اس وقت پرائمری کلاسوں کے 74 طلبا موجود تھے۔

آگ لگنے کے بعد طلبا نے عمارت سے باہر نکلنے کی کوشش کی، تاہم سب اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔

متعدد لاپتا طلبا کی تلاش کی جا رہی ہے، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی، تاہم واقعے تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین