• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا کے ریکارڈ 3 لاکھ کیسز، اسرائیل لاک ڈاؤن

پیرس ( اے ایف پی، جنگ نیوز) دنیامیں کوروناکے ریکارڈ 3لاکھ کیسز، اسرائیل لاک ڈائون،عالمی ادارہ صحت کاکہناہےکہ یورپ کو موسم خزاں میں کورونا سے اموات میں اضافے کا سامنا ہوسکتا ہے۔تفصیلات کےمطابق عالمی ادارہ صحت نے ایک روز کے دوران دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 7 ہزار 930کیسز رپورٹ کیے جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے،ان کیسز میں سب سے بڑی تعداد بھارت امریکا اور برازیل کی ہے،اس کے علاوہ 24گھنٹوں کے دوران 5 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد دنیا بھر میں اموات کی تعداد 9 لاکھ25ہزار 404ہوگئی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے یہ بھی کہاکہ یورپ کو موسم خزاں میں کورونا سے اموات میں اضافے کا سامنا ہوسکتا ہے۔ادھر اسرائیل میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں اضافے کے بعد مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا،امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن رواں ہفتے ہی عائد کردیا جائے گا۔دوسری جانب انڈونیشیا کی حکومت نے دارالحکومت جکارتا میں کووڈ-19 کیسز میں اضافہ کے پیش نظر دوبارہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار 523 جبکہ 8 ہزار 841 افراد ہلاک ہوئے۔

تازہ ترین