ملتان(سٹاف رپورٹر)غلہ منڈی ملتان میں دال ماش، دال مونگ،دال مسور،دال چنا اور سفید چنا کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے،بتایا گیا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران دال ماش کی قیمت 8600سے بڑھ کر 9800روپے من کی نئی بلند سطح پر آ گئی ،دال مونگ کی قیمت 5000سے بڑھ کر 5200روپے من،دال مسور(موٹی) کی قیمت 4400سے بڑھ کر 4700روپے من،دال مسور(باریک) کی قیمت 5200سے بڑھ کر 5600روپے من،دال چنا کی قیمت 4300سے بڑھ کر 4750روپے کی نئی سطح پر آ گئی ،دریں اثناء چنا سفید کی قیمت 5200سے بڑھ کر 6100روپے من ہو گئی ہے،ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی پرچون مارکیٹ میں بھی ان کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہو گیا ہے ،جس کی وجہ سے صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔