• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک تھالی کے چٹے بٹے ہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کو دشمنوں نے نہیں، اس شہر کے چوکیداروں نے لوٹا ہے۔ کراچی والوں نے جنہیں اختیار دیا وہ بے اختیاری کا رونا روتے رہے اور اب اپنی کرپشن چھپانے کے لیے صوبے کا نعرہ لگا رہے ہیں۔ سندھیوں اور مہاجروں کو سمجھنا ہوگا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک تھالی کے چٹے بٹے ہیں۔ صوبہ بنانے کے لیے اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پاس اکثریت نہیں ہے اس لیے پھر لڑکوں کو اسلحہ دیں گے۔ ایک نسل مروا دی، ایک جیلوں میں اور ایک لاپتہ ہے جبکہ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ سیاست کو ایم کیو ایم کے نعرے سے آکسیجن ملتی ہے۔

تازہ ترین