• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مروہ زیادتی و قتل، تینوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے ننھی مروہ سے زیادتی اور قتل کیس میں 3 ملزمان کو 26 ستمبر تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

5 سالہ بچی مروہ سے زیادتی اور قتل کیس میں گرفتار 2 ملزمان عبد اللّٰہ اور فیض کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج کے سامنے پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نواز کے خلاف کوئی شواہد موصول نہیں ہوئے، ملزم نواز کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے اور رہا کیا جا رہا ہے۔

پراسیکیوٹر نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کیس کی تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں، چالان جمع نہیں ہو جاتا، ملزم نواز کو رہا نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

مروہ زیادتی کیس، 2 افغان ملزمان گرفتار

کراچی: مروہ سے زیادتی و قتل کیس میں اہم پیش رفت

عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے تیسرے ملزم نواز کو فوری عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفتیشی افسر نے تیسرے ملزم نواز کو عدالت میں پیش کر دیا۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تینوں ملزمان کو 26 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تازہ ترین