مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ حکومت نے الیکٹرک پنکھوں پر ڈیوٹی ڈرا بیک کا ریٹ بڑھا دیا۔
مشیر تجارت نے کہا کہ الیکٹرک پنکھوں پر ڈیوٹی ڈرا بیک کا ریٹ ایک اعشاریہ 7 سے بڑھ کر4.39 فیصد ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی ڈرا بیک کے ریٹ پر 11 سال بعد نظرثانی کی گئی، ایف بی آر نے ڈیوٹی ڈرابیک کے نئے ریٹ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ہمیشہ سے کہتا آرہا ہوں کہ ڈیوٹی ڈرا بیک برآمد گنندگان کا حق ہے، اس حکومتی اقدام سے مقامی پیداوار اور برآمدات میں اضافے کی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیویلپمنٹ شعبے میں برآمدات میں اضافہ ہماری پالیسی کا حصہ ہے، انجینئرنگ شعبے کی برآمدات بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے۔