• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات اور بحرین نے اسرائیل سے تعلقات کے معاہدے پر دستخط کردیئے

عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ متحدہ عرب امارات و بحرین کے وزرائےخارجہ اور اسرائیلی وزیراعظم نے معاہدے پر دستخط کیے۔

واشنگٹن میں ہونے والے اس معاہدے پر دستخطوں کی تقریب کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے والی عرب ریاستوں کی تعداد اب 4 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل مصر 1979 اور اردن 1994 میں اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں۔

دریں اثنا اسرائیل سے تعلقات کیخلاف فلسطین کے مختلف شہروں میں مظاہرے ہوئے۔

وفا نیوز ایجنسی کے مطابق رام اللّٰہ، نابلس، جنین، تلکرم  اور الخلیل میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔

فلسطینی مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے ذلت آمیز ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

اس سے قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے لیے مزید کئی ممالک تیار ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کئی ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات تیار کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 5 یا 6 ممالک ایسے ہیں جو بہت جلد اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرلیں گے۔

تازہ ترین