• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصیر آباد ریجن میں پولیس کی آسامیوں میں من پسند لوگوں کو نوازا گیا، بلوچستان بارکونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین ہیومن رائٹس راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے نصیر آباد ریجن میں پولیس کے خالی آسامیوں کے پہلے مرحلے میں بے ضابطگیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نصیرآباد ریجن میں خالی آسامیوں پر علاقے کے ہزاروں بے روزگار نوجوانوں نے اپنے کاغذات جمع کرائے جس میں پہلے مرحلے میں فزیکل ٹیسٹ اور دوڑ میں اپنے من پسند لوگوں کو نوازا گیا جوکہ سفارشی کلچر اور بدعنوانی کا واضح ثبوت ہے اس عمل سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو مایوسی ہوئی اپنے ایک بیان میں انہوں نےکہا کہ متاثرہ بے روزگار نوجوانوں نے ان ناانصافیوں کے خلاف پرامن احتجاج کیا اور اس پر لاٹھی چارج کی جس سے متعدد نوجوان زخمی ہوئے اور کئی افراد کو گرفتار کیا گیا بیان میں کہا کہ بلوچستان پولیس میں بدعنوانی کرپشن اقرباء پروری سے عوام کو مایوسی پھیل رہی ہے سفارشی کلچر من پسند لوگوں کو نوازنے کرپشن اقرباء پروری عروج پر ہے بیان میں کہا کہ فزیکل ٹیسٹ اور دوڑ میں بدعنوانی کرپشن دیکھی گئ غریب ضرورت مند نوجوانوں کو تڑپتی دھوپ میں بے یارو مددگار چھوڑا گیا سفارشی اور من پسند افراد کو بغیر دوڑ اور فزیکل ٹیسٹ کے بغیرپاس کیا گیا بیان میں کہا کہ پولیس بھرتی کے پہلے مرحلے میں اس قدر بے قائدگیاں کی گئیں تو بھرتی کے عمل میں شفافیت کرنا ممکن نہیں بیان میں آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ نصیرآباد ریجن میں پولیس بھرتیوں کے عمل کو صاف شفاف بنانے کیلئے اقدامات کریں موجودہ بھرتیوں کے ٹیم کو فوری تبدیل کرے غیر جانبدار آفیسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے اور از سر نو فزیکل ٹیسٹ اور دوڑ کا انعقاد کرکے خالصتا میرٹ پر بھر تی کے عمل کو صاف شفاف بنایا جائے اور بے روزگار نوجوانوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور غیر قانونی گرفتاریوں کا فوری نوٹس لے۔
تازہ ترین