• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: میمن گوٹھ میں آپریشن، مشکوک افراد زیر ِحراست

کراچی کے علاقے ملیر کے میمن گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا ہے جس کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ اسلحہ، منشیات اور موٹر سائیکل کے پارٹس برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق میمن گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران علاقے کی گلیاں سیل کر کے گھر گھر کی تلاشی لی گئی۔

آپریشن میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا، جس کے دوران مشکوک افرادکے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کراچی: رینجرز اور پولیس کا مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن

آپریشن کے دوران مختلف اقسام کا اسلحہ، منشیات اور چوری کی موٹرسائیکلوں کے پارٹس بھی ملے ہیں جبکہ متعدد افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیاہے۔

تازہ ترین