• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُدھو ٹھاکرے کیخلاف بیان، کنگنا مصیبت میں آگئیں

بھارت کی نامور اداکارہ کنگنا رناوت کو شیو سینا کے سربراہ اُدے ٹھاکرے  کے خلاف آواز بلند کرنا مہنگی پڑگئی، اداکارہ کے خلاف ممبئی میں مقدمہ درج کروادیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف وزیراعلیٰ ریاست مہاراشٹرا اُدھو ٹھاکرے سے متعلق بیان بازی پر مقدمہ درج کیا۔

یہ مقدمہ ممبئی کے وکھورلی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔

غیرقانونی تجاوزات قرار دیتے ہوئے جب انتظامیہ کی جانب سے کنگنا کے آفس کو توڑا گیا تو اس وقت انھوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام دیا۔

اس پیغام میں کنگنا نے وزیراعلیٰ مہاراشٹرا اُدھو ٹھاکرے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اس نے میرا گھر ٹوڑا ہے اسی طرح اس کی انا بھی ٹوٹے گی۔

کنگنا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جب وہ ممبئی آرہی تھیں اس دوران مہاراشٹرا حکومت نے ان کا گھر صرف 24 گھنٹے کے نوٹس پر توڑ ڈالا۔

انھوں نے مہاراشٹرا حکومت کو ایک فاشسٹ حکومت قراردیا تھا اور کہا تھا کہ یہ ایک غیر قانونی اقدام ہے، حکومت تو پہلے ہی کورونا وبا کے دوران عمارتوں کو مسمار کرنے پر 30 ستمبر تک کی پابندی عائد کرچکی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کنگنا رناوت نے شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور معروف ہدایت کار کرن جوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان لوگوں کی سچائی دنیا کے سامنے لاکر رہیں گی۔

تازہ ترین